زوہائی ( آئی این پی ) چین کے شہر زوہائی میں بین الاقوامی پرائم ایئر شو یکم نومبر سے شروع ہو گا ،اس فضائی مظاہرے میں پاکستان سمیت 42ملکوں کی 700ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، شو میں شرکت کیلئے برطانیہ کی رائل ایئر فورس کی پہلی فضائی مظاہرہ کرنے والی ٹیم ’’ریڈ ایروز ‘‘گذشتہ روز جنوبی چین کے شہر زو ہائی پہنچ گئی ، یہ ٹیم دونوں ممالک کی ایئر فورس کے ہونیوالے مظاہروں میں شرکت کرے گی ، ٹیم میں بارہ سنگل انجن کی تربیت دینے والے ہوائی جہاز بی اے ای ہاکس اور دو معاون طیارے سی ون تھرٹی بھی پہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے برطانوی ٹیم کے سکوارڈن لیڈر ڈیوڈ مانٹے نیگرو نے کہا کہ ہم یقینا آج ایک تاریخ بنا رہے ہیں اور ہم یہاں پہنچ کر خاصے جذباتی ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برطانوی ٹیم کو ڈائمنڈ نائن فارمیشن کہا جاتا ہے اور یہ حیران کن کارکردگی کیلئے معروف ہے ، چین 57واں ملک ہے جو اس بین الاقوامی فضائی شو میں 1965ء سے شرکت کررہا ہے ،یہ مظاہر ہ یکم سے چھ نومبر تک جاری رہے گا اور اس میں 42ملکوں سے 700ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ،اس شو میں 130سے زیادہ ہوائی جہاز حصہ لیں گے۔