پاک بھارت کشیدگی ،پرویز مشرف کو پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے اہم ترین دعوت

18  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف نیویارک یونی ورسٹی میں پاکستانی اور بھارتی طلباء سے خطاب کریں گے۔پرویز مشرف طلباء سے پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں قیام امن کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔انہیں خطاب کے لئے نیویارک یونی ورسٹی نے مدعو کیا ہے۔ پارٹی سکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کے مطابق نیویارک یونی ورسٹی نے جنرل(ر) پرویز مشرف کو اپنے ایک ہزار سے زائد پاکستانی اور بھارتی طلباء سے دونوں ممالک کے مابین حالیہ کشیدگی اور خطے میں قیام امن کے موضوع پر خطاب کرنے کے لئے دعوت دی ہے۔ اس سلسلے میں پرویز مشرف 21اکتوبر کو طلباء سے نیویارک ٹائم کے مطابق شام 6بجیخطاب کریں گے۔ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا کہ دنیا پرویز مشرف کی قائدانہ اور مدبرانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے فورمز مختلف موضوعات پر لیکچرز کے لئے انہیں مدعو کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے بعد دنیا میں پرویز مشرف کے لیکچر کا ریٹ سب سے زیادہ ہے۔دنیا لاکھوں ڈالرز خرچ کر کے ان کے لیکچر ز کا انتظام کرتی ہے جو کہ ان کی بھرپور صلاحیتوں کا اعتراف ہے مگر بدقسمتی سے پاکستانی مفاد پرست اور ملک دشمن عناصر نے جنرل(ر)پرویز مشرف پر بے جا پابندیاں لگا کر قوم کو ان سے مستفید ہونے کا حق چھین لیاہے۔ اگر پرویز مشرف حکومت کا تسلسل جاری رہتا تو آ ج پاکستان دنیا کے خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوتا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…