پاکستان کے کس علاقے میں آج عید منائی جا رہی ہے؟جان کر حیران رہ جائیں گے

12  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عیدالاضحیٰ ایک ہی روز منانے کا خواب اس بار بھی پورا نہ ہو سکا، سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی اور یورپی ممالک کی طرح خیبر پختونخوا کے قبائیلی علاقوں میں بھی عیدا لاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائیلی علاقوں میں عیدا لاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں عیدا لاضحیٰ کل منائی جائیگی۔کراچی میں بوہری برادری نے کل عید الاضحٰیٰ منائی تاہم ا?ج فاٹا اور کل پورے پاکستان میں عید الاضحیٰ کل منائی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبقدر اور مہمند ایجنسی کے بعض مقامات پر لوگ عیدا لاضحیٰ آج منارہے ہیں ، عید نماز کی ادائیگی کے لئے بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جہاں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی اورترقی کیلئے دعائیں کیں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کے پیروی میں اللہ کی راہ میں جانور قربان کیے جائیں گے۔ دوسری جانب پشاور میں ضلعی انتظامیہ عیدکے موقع پر دفعہ 144کے نفاذ پر عملدآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے ، شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ہیں مگر پولیس او ر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…