پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

بچوں کا اغوا ،عوام نے سڑکوں پر عدالتیں لگالیں،پکڑے جانے والے دو اغواء کار کون تھے؟ پولیس کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہوں نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے عوام کسی کو بھی اغوا کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالتے ہیں۔تفصیلات کیمطابق بچوں کے اغوا کی افواہوں سے شہر میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور تشدد کی نئی لہر چل پڑی ہے۔ مختلف علاقوں میں کئی مبینہ اغوا کاروں کو پکڑ کر مارا پیٹا گیا مگر ہر بار معاملہ الٹا ہی نکلا حسن اسکوائر کے قریب شہریوں نے سیکورٹی گارڈ کو اغوا کار سمجھ کر شہریوں نے دھو ڈالا لیکن سیکورٹی گارڈ کے خلاف پولیس کو نا تو کوئی مدعی ملا اور نہ کوئی ثبوت بریگیڈ کے علاقے میں بھی سندھ سیکرٹریٹ کے ملازم سریش کمار کو اغوا کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بات جب پولیس تک پہنچی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا بریگیڈ پولیس نے سرکاری ملازم پرتشدد کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم اشتیاق کو گرفتار کرلیا ۔دوسری جانب تشدد کے واقعات سے تنگ پولیس نے بھی بھرپور ایکشن کا فیصلہ کرلیا ۔ ایس ایس پی ایسٹ نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے ۔کہ اغوا کی جھوٹی کہانی سنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ بغیر کسی ثبوت کسی کو اغوا کار قرار دے کر مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…