خواتین پر ہاتھ اٹھانے والے اپنے ہاتھ تھام لیں‘ حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا

18  اگست‬‮  2016

لاہور( این این آئی)کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ آرڈر نے پنجاب پروٹیکشن آف وومن ایکٹ 2016 پر عمل در آمد یقینی بنانے کے لئے اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ۔ اس مجوزہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا تقرر وزیر اعلی پنجاب کریں گے جبکہ فنانس ایڈمنسٹریشن ، پروکیورمنٹ ، انجینئرنگ، انفورسمنٹ اور مانیٹرنگ کے ڈائریکٹوریٹ اتھارٹی کے معاملات کی نگرانی کریں گے ۔ اے آئی جی وومن پروٹیکشن کی آسامی انفورسمنٹ ڈویثرن کا حصہ ہو گی اور یہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے مراکز میں موجود ایس پی عہدوں کے افسران کی نگران ہو گی جبکہ ہیومن ریسویس ڈویثرن ان مراکز میں ہونے والی تعینانیوں کی نگرانی کرے گا۔مزید براں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی خواتین پر تشدد کے خاتمے کے مراکز کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ باقی اضلاع میں ان مراکز کے سیٹلائٹ یونٹس قائم کئے جائیں گے ۔یہ اتھارٹی ملک میں اپنی مہم کا واحد ادارہ ہو گی ۔وزیر اعلی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر نے خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ایک اتھارٹی کے قیام کی تجویز پیش کی تھی ۔وزیر اعلی پنجاب نے اس تجویز کو منظور کرنے کے بعد اتھارٹی کے قیام کے خدوخال تیار کرنے اور مزید غور و خوض کے لئے وزیر قانون کی سربراہی میں قائم کیبنٹ کمیٹی کو بجھوانا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…