حساس اداروں کی بڑی کارروائی ، اہم ترین گرفتاریاں

16  اگست‬‮  2016

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کے اسپیشل انیوسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاہے ۔اس ضمن میں منگل کوایس ایس پی ایس آئی یوفاروق اعوان نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایس آئی یو نے حساس ادارے کے ہمراہ ڈسکو بیکری گلشن اقبال کے قریب کارروائی کی اور کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اظہرحسین ، عبدالعدیل ، ابوسفیان اور سید عالم شامل ہیں ۔ گرفتار دہشت گرد جعلی پولیس موبائل اور وردی استعمال کر کے قتل ، اغوا اور بھتہ خوری کی وارداتیں کرتے تھے ۔فاروق اعوان نے بتایا کہ وارداتوں سے حاصل رقم سے دہشت گردی کے لئے گولہ بارود اور اسلحہ خرید تے تھے ۔
ملزمان تماچی ویب سائٹ کے اشتہارات کے بہانے گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کسی اعلی شخصیت کے اغوا یا دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے ابو سفیان گروہ کا سرغنہ ہے اور وہ سکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہے جبکہ اس نے سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ملزمان قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں اس کے علاوہ ملزمان ہائی پروفائل اغوا اور دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان جعلی پولیس موبائل اور وردیاں پہن کر وارداتیں کرتے تھے جبکہ ویب سائٹس پر اشتہارات دیکھ کرگھر دیکھنے کے بہانے گھروں میں ڈکیتیاں بھی کرتے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…