اتوار‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی،نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، ن لیگ و سنی اتحاد کونسل کی ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی

datetime 29  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا،حلف کے بعدن لیگ و سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق16ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 1گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کی۔نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اراکین سے حلف لیا۔حلف کے بعد تمام ارکان نے رجسٹر پر دستخط کیے۔

اراکین قومی اسمبلی کے حلف اٹھانے سے قبل اور حلف اٹھانے کے بعد شدید نعرے بازی ہوئی،ایوان مچھلی بازار بن گیا۔مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے اپنے قائد نواز شریف کے حق میں اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی کی۔سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں اور میاں نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے۔مسلم لیگی ارکان نے قائد ایوان کے ڈیسک کے سامنے حصار بنا لیا، نواز شریف کی کرسی کے اطراف جمع ہو کر نعرے لگائے۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ہائوس آرڈر میں کرنے کی بار بار ہدایت کرتے رہے ۔تقریب حلف برداری اور ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اسحاق ڈار وزیٹر گیلری میں موجود تھے۔مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے نواز شریف کے گرد حصار بنا کر شیر شیر کے نعرے لگائے۔اسپیکر قومی اسمبلی ارکان اسمبلی کو مسلسل نظم و ضبط قائم رکھنے کی تلقین کے ساتھ کہتے رہے کہ ممبران اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن لڑنے والے ممبران اپنے اوتھ سائن کر لیں۔

علیم خان کو دستخط کرنے کے لیے بلایا گیا تو سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے لوٹا لوٹا اور بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے۔عامر ڈوگر نے حلف پر دستخط کرنے کے بعد قیدی نمبر 804کے نعرے لگائے، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا۔سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسپیکر ڈائس کے گرد جمع ہو گئے، اس موقع پر جمشید دستی نے نعرے بازی کی۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ہدایت کی کہ گیلری سے کوئی نعریبازی نہیں کرے گا ورنہ میں ان کو باہر نکال دوں گا۔گیلری میں نعرے لگانے والے نوجوان کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ایوان سے باہر نکال دیا۔ن لیگی ارکان مسلسل گھڑی چور،گھڑی چور کے نعرے لگاتے رہے۔بلاول بھٹو نے ایوان میں مولانا فضل الرحمن،اختر مینگل اور مختلف ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

اس دوران نواز شریف اورشہباز شریف اپنی نشستوں پر براجمان رہے۔آصف علی زرداری نے حلف پر دستخط کئے، اس موقع پر آصفہ بھٹو نے نعرے بازی کی۔بلاول بھٹو زرداری نے اوتھ پر دستخط کیے تو ایوان میں جئے بھٹو کے نعرے گونجنے لگے۔آصفہ بھٹو نے نعرہ لگایا بی بی کا بیٹا زندہ باد۔آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے رول آف ممبر پر دستخط کئیحاضری کے رجسٹر پر دستخط کے بعد بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر لہرائی۔جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری ، ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ، سربراہ بی اے پی خالد مگسی، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے رول آف ممبر پر دستخط کئے۔



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…