توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فوجداری کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع

8  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع کر دی۔عدالتِ عالیہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر سماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

دورانِ سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔خواجہ حارث نے آئندہ ہفتے تک کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روک رکھا ہے، اگر یہ وقت مانگ رہے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، عدالت ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لے۔اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لینے کی استدعا کر دی اور کہا کہ عدالت اسٹے ختم کر کے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک سکتی ہے، عدالت سے اسٹے ختم کرنے کی استدعا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میں نے ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ 6 ہفتے تک کا وقت دیا گیا تھا، ابھی تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی رکی ہوئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اسی طرح کا ایک اور کیس ہے، ڈیڑھ سال سے یہ وہاں نہیں گئے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ یہ سابق چیف ایگزیکٹیو کے خلاف کیس ہے۔عدالتِ عالیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی روکنے کے حکم میں 14 جون تک توسیع کر دی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…