عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش ، قمر زمان کائرہ کا حکومت کو غور کر نے کا مشورہ

5  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے مشورہ دیا ہے کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مشورہ ہے کہ

وفاقی حکومت کو عمران خان کی پیشکش پر غور کرنا چاہیے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ خان صاحب کے مطالبے میں عملاً کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شرائط نہ رکھیں، تمام معاملات پربات کی جاسکتی ہے، لیڈر وہ نہیں ہوتا جو پہلے اعلان کرے اور عمل نہ کرے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران خان نے اربوں روپے اکھٹے کا دعویٰ کیا لیکن سیلاب متاثرین کو کیا دیا، عمران خان بیانات دیتے رہیں، ہمارے پاس اس کی کوئی اہمیت نہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا گراف دیکھنا ہیتو سندھ میں 2الیکشن کے نتائج دیکھ لیں ، جو الیکشن عمران خان خود لڑ رہے تھے، وہ جیتے جہاں نہیں کھڑیہوئیوہ ہارے۔انھوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیئے، کچھ آئینی مجبوریاں ہیں کہ مطالبات تسلیم کرلئے جائیں، بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈائیلاگ میں مطالبے ہوتے ہیں، بیٹھ کر بات ہوتی ہے، اسمبلیوں کے تحلیل سے متعلق یہ کارڈ ان کا آن گراؤنڈ موجود تھا، الیکشن کا تو وہ پہلے سے کہہ رہے تھے،ان کے پاس نئی بات کرنے کیلئے کچھ ہے بھی نہیں۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو آجائیں گھوڑا بھی حاضراورسواربھی حاضرہے۔ق لیگ سے رابطے کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر ق لیگ س رابطے کریں گے تو کسی کو نہیں بتائیں گے، رابطوں سے جو نتائج نکلیں گے وہ آپ کو بتا دیں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…