جاوید لطیف نے وزیراعظم عمران خان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا

  منگل‬‮ 18 جنوری‬‮ 2022  |  10:09

لاہور(این این آئی، مانیٹرنگ)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے موجودہ حکومت کے تسلسل کیلئے عبوری سیٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کسی

عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے جو ٹرم پوری کرنے کے لیے ہو۔جاوید لطیف نے کہا کہ (ن) لیگ انتخابات کے لئے بننے والے عبوری سیٹ اپ کو سپورٹ کرے گی مگر حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہی ہوگا۔ کسی ایسے عبوری سیٹ آپ کا حصہ نہیں بنیں گے جو ٹرم پوری کرنے کے لیے ہو۔ہم تو صرف وہ نگران حکومت چاہتے ہیں جو الیکشن کروائے، اگر ہم بھی ایسی گیم کا حصہ بن گئے تو لوگ ہمیں برا کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی رہنما کو اپناموقف پیش کرنے کاحق ہے،سر سے ہاتھ ہٹنا چاہیے، سب سامنے آجائے گا۔دوسری جانب ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے وزیراعظم عمران خان کی پھانسی کا مطالبہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مطالبہ کرتی ہے کہ محسن پاکستان کی سزائیں ختم کی جائیں اور پاکستان کے قومی مجرم عمران خان کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎