جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

چیئرمین سی ڈی اے نیشنل پارک کی زمین پر تجاوزات کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کریں، ہائی کورٹ کا تحریری حکم

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پارک مارگلہ ہلز میں تجاوزات کیخلاف تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین سی ڈی اے نیشنل پارک کی زمین پر تجاوزات کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کریں۔ بدھ کو ہائی کورٹ کے تحریری حکمنامہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے نیشنل پارک کی

زمین پر تجاوزات کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کریں۔ عدالت عالیہ نے کہاکہ ماحولیاتی نظام اور قدرتی رہائش گاہوں کا تحفظ آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت دی گئی زندگی کے حق سے جڑا ہوا ہے۔ عدالت نے کہاکہ وزارت دفاع، وزارت داخلہ کے متعلقہ سیکرٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے مشترکہ طور پر ایک سروے کرائیں۔عدالت نے کہاکہ آرمڈ فورسز نے نیشنل پارک کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کررکھی ہیں۔ تحریری حکم میں کہاگیاکہ قبضہ شدہ اراضی پر تعمیرات اور گولف کورس کا قیام قانونی اختیار اور دائرہ اختیار کے بغیر غیر قانونی تھا۔ عدالت نے کہاکہ فیصلہ جاری ہونے کے چار ہفتوں بعد نیشنل پارک اراضی میں موجود تعمیرات گرادی جائیں۔ عدالت نے کہاکہ سی ڈی اے اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ مشترکہ طور پر نیوی گالف کورس کی زیر قبضہ اراضی کو نیشنل پارک کے حصے کے طور پر بحال کریں۔ عدالت نے کہاکہ سیکرٹری دفاع غیر قانونی تجاوزات کرنے والے ملوث اہلکاروں افسران کے خلاف کارروائی کریں۔ عدالت نے کہاکہ سیکرٹری وزارت دفاع پاکستان کے خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا پتہ لگانے کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ذریعے فرانزک آڈٹ کرائیں۔ عدالت نے کہاکہ غورو خوص کے بعد معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھا جائے۔ عدالت نے کہاکہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر موجود نجی ہوٹل اور سی ڈی اے کے مابین لیز معاہدے کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ عدالت نے کہاکہ نیشنل پارک کی اراضی کو ویٹرنری اور چراگاہ کے طور پر استعمال کا کہنا انیس سو ساٹھ اور 1979کے آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے کہاکہ نیشنل پارک پر قبضہ کرنے کا جو جواز فراہم کیا گیا وہ بلاجواز اور فوج کے ڈائریکٹوریٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…