ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

بھارت نے27 اکتوبر 1947کو عالمی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کشمیر پرناجائز قبضہ کیا‘ شہبازشریف

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے بھارت کے خلاف یوم سیاہ پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947کو عالمی قانون اور اصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھارت نے جموں وکشمیر پرناجائز قبضہ کیا،یہ دن آج بھی عالمی ضمیر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لئے کھلا چیلنج ہے

۔اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ5 اگست 2019 کو بھارت نے دراصل 27 اکتوبر1947کے سیاہ دن کی تاریخ کوایک بار پھر دوہرایا ،بھارتی غیرقانونی اقدامات عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی ساکھ مجروح کرنے کا باعث ہیں ،بھارت کو جوابدہی کے کٹہرے میں کھڑا کئے بغیر اقوام متحدہ اور اس کا منشورمظلوم اور قابض افواج کا شکارعوام کے نزدیک محض ایک سنگین مذاق تصور ہوگا ،بھارت کی جموںوکشمیر کے عوام پر ظلم وبربریت اور نسل کشی نے ہٹلرکے مظالم کی سیاہ تاریخ زندہ کردی ہے ،اہل جموں وکشمیر کی جراتوں کو سلام ہے جن کے پایہ استقلال کو کوئی بھارتی ظلم متزلزل نہیں کرسکا ۔انہوںنے کہاکہ دنیا کی تاریخ میں حریت کا یہ منفرد باب اہل جموں وکشمیر نے اپنی عظیم قربانیوں سے رقم کیا ہے ،آج کے دن ہر پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے ،پاکستان کا عہد ہے کہ کشمیریوں کے حق آزادی کے حصول تک ان کی منصفانہ جدوجہد کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے ،قیام پاکستان کے خواب کی تعبیر کی طرح جموں وکشمیر کی آزادی کا خواب بھی سچ ہوکر رہے گا ،آج کے دن کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کے حصول کے لئے اپنی جان بھی قربان کردی ،کشمیری قیادت کو بھی سلام ہے کہ انہوں نے قیدوبند کی ہر صعوبت برداشت کی لیکن آزادی کا پرچم سربلند رکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…