بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے استعفیٰ دیدیا

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی، آن لائن)ایم ٹی آئی آرڈیننس کے تحت پمز بورڈ آف گورننس کے چیئرمین ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہمایوں نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری ہیلتھ کو بھیج دیا۔ ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ میں تحریک انصاف کی جانب سے

سینیٹر منتخب ہوا ہوں، آئینی ذمہ داری اور سینٹ میں مصروفیات کے باعث استعفیٰ دے رہا ہوں، ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لئے میرا آپ کے ساتھ کام تجربہ شاندار رہا ۔ڈاکٹر ہمایوں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے تحت پمز بورڈ آف گورننس کے چیئرمین تعینات تھے،پمز ملازمین ایم ٹی آئی آرڈیننس اور ڈاکٹر ہمایوں کی تعیناتی کے خلاف اڑھائی ماہ تک سراپا احتجاج رہے۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزسربراہ کی تعیناتی کو سفارش اور اقربا پروری قرار دئیے جانے پر وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کے درمیان شدید جھڑپ وتلخ کلامی بھی ہوئی تھی،ہاتھا پائی کی نوبت آنے سے قبل اینکرپرسن نے معاملہ رفع دفع کرایا۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے رہنما مصطفی نوازکھوکھر نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ پمز کا سربراہ ایسے شخص کو لگایا گیا ہے جس نے عمران خان کا ہیئر ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔ جس پر شبلی فراز بھڑک اٹھے اور انہوں نے کہا کہ یہ تقرری

میرٹ پر کی گئی ہے۔جس پر دونوں رہنماں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔شبلی فراز نے کہا کہ آپ نے ذاتی حملہ کرکے انتہائی گھٹیا کام کیا ہے۔مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں اس وجہ سے چپ ہوں ورنہ نتائج اچھے نہ ہوتے۔جس پر شبلی فراز نے کہا کہ میں آپ کو بتا دوں گا۔تو مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ میں موقع پر موجود ہوں،جو کرنا ہے کرلو۔اس سے قبل کہ تلخ کلامی مزید بڑھتی اینکرپرسن نے معاملہ رفع دفع کرا دیا ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…