”کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ” قومی اسمبلی حکومت مخالف نعروں سے گونج اٹھی

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا،اجلاس کے اچانک ملتوی کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا ، ،اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرکے جلد ہی وزیر اعظم کے اعتماد کے لئے بلایا جائیگا۔جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہوا تو تلاوت نعت اور قومی ترانہ کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ۔اس پر اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کردیا کہ اچانک اجلاس کیوں ملتوی کردیا گیا ہے ۔یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر جاری تھا پی پی پی رکن آغا رفیع اللہ نے کھینچ کے رکھ تان کے رکھ بوریا بستر باندھ کے رکھ کی نعرے بازی شروع کردی تاہم ڈپٹی سپیکر کے اعلان کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے مشاورت کے بعد اجلاس ملتوی کیا ،وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کیلئے نیا اجلاس بلایا جائیگا، جس کے لئے سمری وزارت پارلیمانی امور صدر مملکت کو بھیجے گی۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں

کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہمارے ان امیدواروں کی کامیابی سے تحریک انصاف سینٹ کی اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے۔انہوں نے کہا کہ دس کی دس نشستیں جیتنے پر خیبر پختونخوا کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں اخلاقی فتح سے کرپشن کیخلاف ہماری سوچ کو تقویت بخشی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اسلام آباد کی نشست جیت کر بھی رسوا اور شرمسار ہوئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…