سینیٹ انتخابات کیلئے آپ کو یہ سہولت نہیں دے سکتے الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی

27  فروری‬‮  2021

اسلام آباد،اہور( آن لائن ) الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کو لاہور میں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ انہیں لاہور

ہی میں سینیٹ الیکشنز کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جاچکے ہیں، شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں قومی اسمبلی ہال کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان 3 مارچ 2021ء کو ہونے والے سینیٹ انتخابات سے قبل لاہور کا دورہ کریں گے جبکہ دورے کی تاریخ کا تعین کسی بھی وقت کیا جاسکتا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لاہور میں قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے سینیٹ کے حکومتی امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی یقین دہانیاں حاصل کریں گے۔ سیاسی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل وزیراعظم کا دورہ لاہور کی صورت میں شہر کا سیاسی پارہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…