پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

عمر 56 مگر لگتی 36 کی ہیں؛ ہالی ووڈ اسٹار جینیفر اینسٹن نے راز بتادیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2025 |

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن نے اپنی خوبصورتی برقرار رہنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ جینیفر اینسٹن نے اپنے دی مارننگ شو کے سیزن 4 کی ریلیز سے قبل ایک انٹرویو میں اس عمر میں اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کا راز بتایا ہے کہ کس طرح انہوں نے برسوں سے اپنی صحت اور خوبصورتی کو برقرار رکھا ہے۔50 سالہ اداکارہ میریان کوٹیلارڈ نے جینیفر اینسٹن کو ان خواتین میں شامل کیا ہے جنہوں نے بہت خوبصورتی سے وقت کے ساتھ ترقی کی اور عمر گزاری۔اس پر جینیفر اینسٹن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے، میرا خیال ہے کہ جہاں تک بڑھاپے کو خوش اسلوبی سے گزارنے کا تعلق ہے، میرے پاس امید اور مثبت سوچ کا لامتناہی خزانہ ہے، آپ چاہیں تو اسے جوانی کہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کچھ اپنے جسم سے محبت اور اپنی انفرادیت سے شروع ہوتا ہے، میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں فیشلز اور لیزر ٹریٹمنٹ نہیں کرواتی، میں اپنا خیال رکھتی ہوں، میں بس ایسے ہی نہیں بیٹھ جاتی اور ہمت ہار کر اپنے سفید بالوں کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتی، یہ ذہنیت ہی ہے جو انسان کو جوان اور خوبصورت رکھتی ہے۔اداکارہ نے اپنے ٹی وی شو کے نئے سیزنز کو زچگی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال میں سوچتی ہوں کہ اب مزید سیزن نہیں کروں گی، لیکن پھر بھول جاتی ہیں اور دوبارہ سیریز میں شامل ہو جاتی ہوں۔واضح رہے کہ فیشلز اور خوبصورتی کے طریقوں پر بات کرتے ہوئے جینیفر اینسٹن نے 2015 میں تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے بوٹوکس کو آزمایا ہے، اپریل 2025 میں اپنے شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ وہ روزانہ ورزش کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…