ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

3مارچ کو سینٹ الیکشن کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ، سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے انتہائی اہم دلائل

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ (آج)بدھ تک کیس مکمل نہ کیا گیا تو 3 مارچ کو الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات نہیں کرواسکے گا۔ منگل کو پیپلز پارٹی کے وکیل سینیٹر رضا ربانی نے دلائل میں کہا کہ آئین ووٹ ڈالنے والے کی شناخت ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، جہاں ووٹوں کی خریدو فروخت ہوگی، قانون اپنا راستہ بنائے گا، کرپشن ووٹنگ سے پہلے ہوتی ہے

تو اس کے لیے ووٹ دیکھنے کی ضرورت نہیں۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ایسا طریقہ بھی بتا دیں کہ ووٹ دیکھا بھی جائیاور سیکریریسی بھی متاثر نہ ہو، اگر معاہدہ ہو کہ آدھی رقم ووٹ ڈالنے کے بعد ملے گی تو پھر کیا ہوگا؟چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ قانون مکمل طور پر معصوم اور اندھا ہوتا ہے، اس پر بدنیتی سے عمل ہو تو مسائل جنم لیتے ہیں، کیا ایسا کوئی نظام نہیں کہ معلوم ہو سکے کس نیکس کو ووٹ دیا؟ رشوت ووٹ سے جڑی ہے تو اس کا جائزہ کیسے نہیں لیا جاسکتا؟ ہر شخص کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے خلاف ہے، اس ساری مشق کو ضائع نہیں جانے دینا چاہتے۔دورانِ سماعت اٹارنی جنرل پاکستان نے سماعت جلد مکمل کرنے کی استدعا کی اور کہا بدھ تک کیس مکمل نہ کیا گیا تو 3 مارچ کو الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کروا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ صدارتی ریفرنس میں سیاسی جماعتوں کے سوا کسی کے دلائل کا کوئی حق نہیں بنتا، بار کونسلز کا سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، وہ ان کے دلائل سننے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔سپریم کورٹ نے رضا ربانی، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے وکیل فاروق نائیک، مسلم لیگ ن کے بیرسٹر ظفراللہ اور بار کونسلز کو بدھ کو آدھے آدھے گھنٹے میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے رضا ربانی کے دلائل سے اتفاق کیا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…