منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا جہانگیر ترین سے رابطہ سینیٹ الیکشن میں فتح کے لیے مدد مانگ لی‎

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے الیکشن میں کامیابی کیلئے مدد مانگ لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات میں میں سیاسی پارٹیوں نے اپنے ناراض امیدواروں کو منانےکیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔اس حوالے سے نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق سینٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے مدد مانگ لی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کا جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے ۔ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کا سینٹ الیکشن میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذڑائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے وزیراعظم سے شکوہ کیا اور مدد کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔ ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے اپنے تعلقات کی بنیاد پر اسلام آباد سے حفیظ شیخ کی جیت کیلئے کوشاں ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہہمارے پاس نمبر پورے ہیں، اسلام آباد کی سیٹ حفیظ شیخ جیتیں گے اور جہانگیر ترین کے اپنے تعلقات ہیں، وہ بھی حفیظ شیخ کی جیت کیلیے کوشش کررہے ہیں، پارٹی کیساتھ جہانگیر ترین کی ہمدردیاں آج بھی ہیں ،این ار او اپوزیشن مانگ رہی ہے جہانگیر ترین اپوزیشن کا حصہ نہیں ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ عوام سینیٹ کے الیکشن میں شفافیت کے قائل ہیں،پیسے کی سیاست کے خاتمے تک شفافیت نہیں آ سکتی،سینیٹ میں اسلام آباد سے حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے،ضمنی الیکشن میں آنے والے نتائج کو کھلے دل سے قبول کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ایسی جماعت ہے جو ملک میں جمہوریت چاہتی ہے،ملک میں شفافیت تب آئے گی جب عوام کی ترجمانی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ انتخابات منڈی بن جاتی ہے،ویڈیوز سامنے آرہی ہیں اب بھی خرید و فروخت ہورہی ہے،سینیٹ میں متناسب نمائندگی ہونی چاہیے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ ضرور پتا چلنا چاہیے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا،بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وہ بھی اس طرف مائل ہو رہے ہیں،اپوزیشن والے سمجھیں کہ ہم سینیٹ کے اندر انتخابات کی بات کر رہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب الگ مسئلہ ہے،میثاق جمہوریت خود ن لیگ اور پی پی پی نے کیا تھا،ہماری کے میں اکثریت ہے اور صوبوں میں بھی سیٹیں لیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی جماعت ہوتے ہوئے اپنے وسائل سے استفادہ کر کے زیادہ نشستیں حاصل کر سکتے ہیںلیکن ہم اس روایت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم نے ویڈیو میں دیکھا کہ ثبوت کیا ہیں،پاکستان تحریک انصاف نے خریدو فروخت پر اپنے 20 ارکان کو نکال دیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 2013 سے عمران خان شفافیت کی بات کر رہے ہیں،اسلام آباد کی سیٹ حفیظ شیخ جیتیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں،الیکشن سے پہلے خریدو فروخت جمہوریت کو کمزور کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کا ہماری پارٹی سے گہرا تعلق تھا،جہانگیر ترین کے اپنے تعلقات ہیں وہ بھی حفیظ شیخ کیلئے کوشش کررہے ہیں،پارٹی کیساتھ جہانگیر ترین کی ہمدردیاں آج بھی ہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری رہنمائی کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…