اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ایل او سی اور شمالی وزیرستان میں دشمنوں کے ساتھ جھڑپ، پاک فوج کے 4 جوان شہید

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی+ آن لائن) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے، جبکہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا، اس طرح پاک فوج کے چار جوان جام شہادت نوش کر گئے، شمالی وزیرستان میں جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد بھی

مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگردبھی مارے گئے،ہلاک دہشت گرد دھماکا خیز مواد بنانے کے ماہر تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے تین جوان وطن پر قربان ہوئے،شہدا میں سپاہی ازیب احمد، ضیاء السلام اور لانس نائیک عباس خان شامل ہیں۔دوسری جانب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیکی دیوا سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی نبیل لیاقت شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایل او سی کے نزدیکی دیوا سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔ پاک فوج نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کی جس میں بھارتی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہو گیا۔ نیبل لیاقت گوجر خان کا رہائشی ہے جس نے بھارتی فوج کی اشتعال انگزیوں کے خلاف وطن کی خاطر مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جان قربان کی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…