پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

’’مجھے ہر رو ز صبح خبر ملتی ہے آج جارہا ہوں ،کل جارہا ہوں‘‘ میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے،پانچ سال آسانی سے پورے کروں گا،وزیراعظم عمران خان کا حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان ‎

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے نظرئیے پر کھڑا رہوں گا،حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے،پانچ سال آسانی سے پورے کروں گا،تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں سب متحد ہیں،جمہوری جماعت میں سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے،شدید مالی مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ دیا ہے، ارکان اسمبلی کے مسائل سے آگاہ ہوں کورونا وائرس وبا کے

باعث اراکین سے ملاقاتیں نہیں ہوسکیں، اگر میں آج لوگوں کے ساتھ سمجھوتہ کرلوں تو تمام مسائل ختم ہوجائیں گے،تمام ارکان اسمبلی بجٹ منظوری کے وقت قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں،حکومت تمام اتحاد جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اتوا ر کی رات حکومتی و اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے ا عزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں دئیے گئے اعشائیہ سے خطاب میں کیا۔ اعشائیہ میں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی،جی ڈی اے کے ارکان نے شرکت کی۔ شاہ زین بگٹی کی سربراہی میں جمہوری وطن پارٹی کا وفد بھی شریک ہوا۔جبکہ وفاقی وزراء ،بعض مشیران و معاونین خصوصی بھی اعشائیہ میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اعشائیہ کی تقریب میں فرداً فرداً تمام ارکان سے بات کی اور شرکاء کو وفاقی بجٹ اور ملکی صورتحال پر اعتماد میں لیا ۔تقریب میں وفاقی بجٹ منظور کرانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی انہو ں نے تمام ارکان کے مطالبات اور تحفظا ت سنے۔وزیر اعظم نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی۔انہوں نے بجٹ کی منظوری کے وقت تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے نظرئیے پر کھڑا رہوں گا،حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے،پانچ سال آسانی سے پورے کروں گا،تحریک انصاف میں

کوئی اختلاف نہیں سب متحد ہیں،جمہوری جماعت میں سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے،تمام ارکان اسمبلی بجٹ منظوری کے لئے قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رواں سال بجٹ مشکل ترین مالی حالات میں پیش ہوا ہے۔شدید مالی مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ دیا ہے،بجٹ اجلاس میں تمام ارکان کی حاضری ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو

ملک چلانے کے لئے پیسے نہیں تھے،معیشت بہتر ہوئی تو کورونا وائرس آگیا،مشکل ترین حالات میں مجبوراً مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ارکان اسمبلی کے مسائل سے آگاہ ہوں کورونا وائرس وبا کے باعث اراکین سے ملاقاتیں نہیں ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں آج لوگوں کے ساتھ سمجھوتہ کرلوں تو تمام مسائل ختم ہوجائیں گے ہم آج بھی اپنے نظرئیے پر کھڑے ہیں حکومتی مدت کے پانچ سال آسانی سے پورے کرسکتا ہوں۔و

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…