بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس نوازشریف کے بھی اردگرد منڈلانے لگا ،سابق وزیر اعظم کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی

datetime 31  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ،ڈاکٹرز نے نواز شریف کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے آئیسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔سامنے آنے والی پانچ صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف مختلف بیماریوں مبتلا ہیں ،ان پر کورونا وائرس زیادہ جلدی اثرانداز ہو سکتا ہے۔ نواز شریف کی صحت تاحال خراب ہے، دل کو خون پہنچانے والی شریانیں مکمل فعال نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے

سویٹرز لینڈ کے کچھ ڈاکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں، نواز شریف نے اسی ماہ چیک اپ کے لیے جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا ء کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ رپورٹ میں ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ نواز شریف شوگر ، گردوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں،بہتر علاج کے لیے برطانیہ میں ہی قیام کریں ۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پانچ صفحات پر مشتمل ہے جو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے ۔ نواز شریف کی رپورٹ 18 مارچ کو جاری کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…