منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سندھ، پنجاب میں لاک ڈائون، فوج، رینجرز و پولیس کا گشت ،تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مارکیٹیں، پبلک ٹرانسپورٹ ،صنعتی و تجارتی مراکز بند ،سڑکوں پر ہو کا عالم ،گھروں سے غیر ضروری نکلنے والے 100 سے زائد افراد گرفتار

datetime 25  مارچ‬‮  2020 |

کراچی ، لاہور( آن لائن )کورونا وائرس سے بچائو کے لئے سندھ اور پنجاب میں لاک ڈا ئون جاری ہے، سڑکیں سنسان، کاروباری، صنعتی و تجارتی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محدود ہیں جبکہ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کا گشت جاری ہے۔

سندھ میں لاک ڈائون کے تیسر ے روز بھی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مارکیٹیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور صنعتی و تجارتی مراکز بند رہیں ، لاک ڈائون کے دوران اشیائے ضرورت سبزی، گوشت اور میڈیکل اسٹور کھلے رہے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں مختلف اہم شاہراہیں بیریئرز لگا کر بند کی گئی ہیں، بلوچ کالونی، میٹروپول، نرسری، ملیر ہالٹ ناکہ بندی کرکے بند کیا گیا ہے جبکہ لیاقت آباد ،عائشہ منزل ،راشد منہاس روڈ پر بھی ناکہ بندی کرکے روڈ بند کر دیئے گئے ۔شہر قائد میں مختلف مقامات پر کی گئی ناکہ بندیوں سے شہر میں جگہ جگہ ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شارع فیصل پر بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کو روک کر جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور شہریوں کا شناختی کارڈ چیک کیا جارہا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس ، رینجرز اور پاک فوج کا گشت جاری ہے، سڑکوں پر سناٹا ہے اور شہری گھروں میں محصور ہیں۔حیدرآباد، سکھر، بدین، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، نوابشاہ، میرپورخاص ، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی سمیت سندھ میں لاک ڈائون سے کاروبارزندگی معطل ہے۔پنجاب میں لاک ڈائو ن کے دوسر ے روز گوجرانوالہ کی اہم شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ گشت جاری رہا ، گجرات میں ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی پر 20 سے زائد موٹرسائیکل سواروں پر جرمانہ کیا گیا ہے ۔

رحیم یار خان میں گھروں سے غیر ضروری نکلنے والے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔فیصل آباد، ملتان، جھنگ، بہاول پور، بہاول نگر، سیالکوٹ، نارووال، خانیوال، وہاڑی، مظفرگڑھ، ڈی جی خان سمیت تمام شہروں میں کاروباری و تجارتی اور صنعتی مراکز بند ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کے بلاضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد ہے ، پولیس اہلکار، رینجرز اور پاک فوج کے جوان جگہ جگہ تعینات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…