ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ

21  فروری‬‮  2020

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو مزید کچھ وقت کیلئے گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی فنڈنگ کو روکنے کیلئے اپنے نظام میں خاطر خواہ بہتری کی ہے۔جیوز نیو زکے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ

ان اقدامات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے پاکستان کو اپنے ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے مزید وقت دیا جائے گا۔جمعے کو پریس بریفنگ میں جب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان سے ایف اے ٹی ایف اجلاس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے اپنے نظام میں خاطر خواہ بہتری کی ہے جس کا اعتراف 20 فروری کو اختتام پذیر ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شریک ارکان کی اکثریت نے کیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو اپنے ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے مزید وقت دیا جائے گا‘۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں چین کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، واضح طور پر پاکستان نے ٹیرر فنانسنگ کے خاتمے کیلئے بہت کوششیں کی ہیں اور اس کا اعتراف ایف اے ٹی ایف کی حالیہ میٹنگ میں بھی کیا گیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا مقصد ہی منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے میں ملکوں کی معاونت کرنا اور ان کے ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے میں مدد دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’اس معاملے میں پاکستان کو مزید معاونت فراہم کرنے کیلئے ہم متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں‘۔خیال رہے کہ پاکستان کو جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور اسے بلیک لسٹ میں جانے سے بچنے کیلئے پلان آف ایکشن دیا گیا تھا جس پر اسے اکتوبر 2019 تک مکمل عمل کرنا تھا۔شمالی کوریا اور ایران پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ پیرس میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 5 روز جاری رہا جس میں 200 سے زائد مندوبین شریک ہوئے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…