پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

ایگزیکٹو اتھارٹی عدالتوں کو نہیں، پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے کیس میں اہم ریمارکس

datetime 27  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری کے حوالے سے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری کا کریڈٹ پارلیمنٹ کو جاتا ہے اور پارلیمنٹ کا وقار ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 26جنوری کو الیکشن کمیشن اراکین کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات کے سبب سندھ اور بلوچستان کے اراکین الیکشن کمیشن کے تقرر کا عمل تعطلی کا شکار تھا۔حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے معاملہ حل نہ ہونے پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے عدالت میں معاملے کے حل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی تاہم ایک سال بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ساتھ سندھ اور بلوچستان کے اراکین الیکشن کے ناموں پر اتفاق کے بعد پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوئی۔دوران سماعت وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کروا دی جس میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر رکن سندھ اور بلوچستان کی تعیناتی کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی کو رکن مقرر کر دیا گیا اور 24جنوری کو صدر مملکت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔اس موقع پر درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مستقبل میں ایسے غیر آئینی اقدامات روکنے کے لیے عدالت احکامات جاری کرے۔

یہ درست ہے کہ آئین پارلیمان بناتی ہے لیکن آئین کی محافظ عدالتیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں عدالت مستقبل کیلئے گائیڈ لائنز ضرور جاری کرے اور حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ضرور سراہنا چاہوں گا جنہوں نے اس معاملے پر ہم سے تعاون کیا اور بات سنی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا معاملہ حل ہو گیا اور یہ کریڈٹ پارلیمنٹ، اس کے ہر رکن اور عوام کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس عدالت نے معاملے میں مداخلت نہیں کی اور معاملہ پارلیمنٹ پر ہی چھوڑا تھا کیونکہ پارلیمنٹ کا وقار ہمیشہ مقدم رہنا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف ہو تو بات چیت سے ہی حل ہونا چاہیے، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی خوبصورتی یہی ہے کہ مل بیٹھ کر معاملات حل کریں۔اس موقع پر معزز چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایگزیکٹو اتھارٹی پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے، عدالتوں کو نہیں، ادارے اپنے اپنے دائرے میں کام کریں گے تو ہی ملک مضبوط ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنی اپنی انا سے اوپر ہو کر سوچنا ہو گا اور پارلیمنٹ مضبوط ہو گی تو ہی ملک مضبوط ہو گا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے اراکین سے متعلق درخواست نمٹادی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…