بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

datetime 5  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند سے متعلق محکمۂ موسمیات کی ابتدائی فلکیاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عید میلاد النبی ﷺ کی متوقع تاریخ اور ممکنہ سرکاری تعطیل پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق موجودہ فلکیاتی حسابات کے تحت 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو یکم ربیع الاول 15 اگست (ہفتہ) کو ہونے کی توقع ہے، جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست (بدھ) کو پڑ سکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر، اس کی پوزیشن اور دیگر سائنسی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے 13 اگست کو رویت کا امکان نہیں بنتا۔ علاوہ ازیں، ملک کے مختلف علاقوں میں اس روز جزوی ابر آلود موسم کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، جو رویت کے امکانات مزید متاثر کر سکتا ہے۔

فلکیاتی اندازوں کے مطابق اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست بروز بدھ کو منائی جا سکتی ہے، جس کے باعث اسی روز عام تعطیل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، اس لیے تعطیل کی حتمی تاریخ کا اعلان باقی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس کی رپورٹ صرف سائنسی اور فلکیاتی تخمینوں پر مبنی ہے، جبکہ اسلامی مہینے کے آغاز اور ربیع الاول کے چاند کی حتمی رویت کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

اب عوام، سرکاری ادارے اور نجی شعبہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے باضابطہ اعلان اور اس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے نوٹیفکیشن کے منتظر ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…