بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی

datetime 5  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ایڈہاک ریلیف الاؤنسز سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے بعد وزارتِ خزانہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے صورتحال واضح کر دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024 کی موجودہ شرحوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔ دونوں الاؤنسز سابقہ شرح کے مطابق برقرار رہیں گے اور یہ فیصلہ موجودہ ملازمین کے ساتھ ساتھ نئے بھرتی ہونے والے وفاقی ملازمین پر بھی لاگو ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 کو پہلے ہی 30 جون 2023 کی سطح پر منجمد کیا جا چکا تھا اور آئندہ بھی اسی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔ نئے ملازمین کو بھی یہ الاؤنس بنیادی پے اسکیل 2022 کے مطابق دیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 35 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 30 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 ملتا رہے گا، اور اس شرح میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

اسی طرح ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024 بھی بنیادی پے اسکیل 2022 کی بنیاد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران 20 فیصد الاؤنس حاصل کرتے رہیں گے۔ یہ الاؤنس بھی 30 جون 2026 کی سطح پر منجمد رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد وفاقی ملازمت اختیار کرنے والے ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024 کا حساب بنیادی پے اسکیل 2024 کے مطابق کیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ نے مزید واضح کیا کہ خصوصی تنخواہوں اور ان سے منسلک تمام متعلقہ الاؤنسز بھی 30 جون 2026 کی سطح پر برقرار رہیں گے، اور نئی ہدایات جاری ہونے تک ان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…