حکومت نے54 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کیلئے آئی ایم ایف  کی 4شرائط پر عملدرآمد شروع کر دیا،جانتے ہیں بجلی اور گیس  کتنی مہنگی کر دی جائیگی؟ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

14  جنوری‬‮  2020

کراچی(اے این این ) حکومت نے 54 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کے لیے عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کی آئی ایم ایف کی چار شرائط پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ گیس نرخوں میں 214 فیصد اضافہ متوقع، بجلی بلوں کے ذریعے 40 ارب وصول ہونگے۔سال2020 کے پہلے تین ماہ عوام پر بھاری، بجلی و گیس کے بم پھوٹنے کو تیار، مشکوک مالی لین دین پر بھی پکڑ ہو گی۔

آئی ایم ایف کی چار شرطوں پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔پہلی شرط کے مطابق 30 جنوری تک نجی پاورکمپنیوں کو مکمل پیداواری صلاحیت پر چلانے کے لیے 155ارب روپے کے سالانہ کیپسٹی چارجز کا 25 فیصد بجلی بلوں سے وصول کیا جائے گا جو کہ 40 ارب روپے کے لگ بھگ بنتا ہے، اسی طرح گیس نرخوں میں بھی 214 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔دوسری شرط کے تحت حکومت 28 فروری تک اپنی آمدن، اخراجات اور بچت سے پارلیمان کو آگاہ کرے گی جبکہ تیسری شرط۔ کے مطابق حکومت 31 مارچ تک اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا بل پارلیمان میں لائے گی جس کے تحت خسارہ پورا کرنے کے لیے نئے نوٹ چھاپنے پر پابندی لگ جائے گی۔چوتھی شرط کے مطابق حکومت ایف اے ٹی ایف کی دو اہم شقوں نو اور دس پر عملدرآمدکرے گی جن کے تحت بینک اپنے صارفین کے لین دین کی کڑی نگرانی کریں گے اورعملدرآمد کرنے والے اداروں پر بینک سیکریسی قوانین لاگو نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…