حکومت کا700ارب کا قرضہ لینے کی خاطر پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ گروی رکھوانے کا فیصلہ

10  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار روٴف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قرض لینے کے لئے ایئرپورٹ گروی رکھوانے کی اجازت لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار روٴف کلاسرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ نے مہنگے ترین قرض لئے تھے، اسحاق کے دور میں پی ٹی وی سمیت دیگر قیمتی ادارے کو گروی رکھنے کی کوشش کی گئی تھی ۔تاہم تحریک انصاف نے اس معاملے پر مسلم لیگ ن کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایااور ہمیشہ گروی رکھوانے کی مخالفت کی ۔ روٴف کلاسرا نے دعویٰ کیا حکومت کراچی ایئر پورٹ کو گروی رکھوا کر 600 سے 700 ارب روپے قرض لینے جار ہی ہے۔ جس پر آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بحث ہوگی ۔روٴف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ قرض تین بینکوں سے لیا جائے گا۔جس میں دبئی اسلامک بینک، الفلاح بینک سمیت میزان بینک شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمران معیشت کو اچھا تو دکھا رہے ہیں تاہم معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے بھی نہیں۔ ہم نے سودکو الگ الگ نا م دیئے ہیں۔ حکومت بھی قرض پر سود دے گی۔ عمران خان پہلی بار کسی ادارے کو گروی رکھوا کر قرض لینے جار ہی ہے ۔ روٴف کلاسرا نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمرا ن خان حکومت اپنے نظریہ سے ہٹ کر اسحاق ڈا ر کی پالیسی پر چل پڑی ہے۔ابھی تو شروعات ہے تاہم معلوم نہیں آنے والے وقت میں کتنے قرض لئے جائیں گے۔ ماضی پر عمران خان کے دعوؤں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو شاید دبائوکی وجہ سے قرض لینا پڑ رہا ہے تا ہم خسارے کے باعث قرض لینا ضروری ہو چکا ہےجو کہ عمران خان کی اپنی پالیسی کے ہی خلاف ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…