چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا سپریم کورٹ میں خواتین ججز کی تعیناتی کا اعلان ‎

  اتوار‬‮ 1 دسمبر‬‮ 2019  |  13:19

لاہور(سی پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں بھی جلد خواتین ججز کی تعیناتی ہو گی، خواتین ججز ذہنی تناو سے آزاد رہتے ہوئے اپنا کام کریں۔لاہور میں خواتین ججز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاکہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، مقدمات میں خواتینکی ضمانت سے متعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین ججز کانفرنس سے قانون کے شعبے میں خواتین کی


حوصلہ افزائی ہو گی، عدلیہ خواتین کے تحفظ، انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جا رہا ہے، انہیں زندگی کے ہر شعبے میں بااختیار بنانا ہو گا، ہمارے ہاں خواتین ججز مردوں کے غالب معاشرے میں کام کر رہی ہیں۔

موضوعات: