گرفتار ٹارگٹ کلر کبھی ملا ہی نہیں ،سٹوری کی تہہ تک پہنچ گیا ویڈیو سامنے آنے پرمرا د علی شاہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

21  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ سازش ہے ،گرفتار ٹارگٹ کلر کبھی ملا ہی نہیں ،اسٹوری کی تہہ تک پہنچ گیا ہوں،ملزم رینجرز کی حراست میں تھا، کابینہ میں ردوبدل اپنی مرضی سے کروں گا ،غلط نمبر پلیٹ والی گاڑی گورنر ہاؤس کی ہے ۔

جمعرات کے روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم (لندن) کے گرفتار ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو نہ میں جانتا اور نہ کبھی ملا، کل رات ایک ویڈیو آئی جس میں ایک دہشت گرد سے کہلوایا گیا کہ میں نے اس سے ملاقات کی تاہم اسٹوری جس نے تیار کی اس کی تہہ تک پہنچ گیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم 2017 میں پاکستان رینجرز کی حراست میں تھا، کس کی رسائی اس دہشت گرد تک تھی، لگتا ہے متعلقہ ایس ایس پی میرے خلاف سازش میں ملوث ہے تاہم ڈی جی رینجرز سے اس حوالے سے بات کروں گا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو پہلے بھی کابینہ سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور پارٹی پالیسی کے لحاظ سے ہدایات دیتے ہیں، یہ عام سی بات ہے، جو بھی میڈیا میں آیا سب غلط تھا، کابینہ میں کبھی بھی ردوبدل ہو سکتا ہے جب کہ کابینہ میں ردوبدل اپنی مرضی سے کروں گا کسی سے پوچھ کر نہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس کو غلط نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، گاڑی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہو گئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ گاڑی گورنر ہاؤس کی ہے جب کہ گورنر صاحب ایف آئی آر درج ہونے پر تشویش بھی رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…