نواز شریف علا ج کیلئےکل لندن روانہ ہو ں گے ، سابق وزیراعظم کیساتھ کون کون جائیگا؟نام سامنے آگئے

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے دوران مطلوبہ سطح پر رہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف قوم کی دعاؤں میں علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے، شہبازشریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بیرون ملک علاج کے لئے روانگی کے سلسلے میں نواز شریف کی طبی علامات کا جائزہ لیا ہے ، نواز شریف کو اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے دوران مطلوبہ سطح پر رہے، ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس اس محفوظ سطح پر رکھنے کو یقینی بنارہے ہیں تاکہ ہوائی سفر میں کوئی طبی مسئلہ پیدا نہ ہو،ڈاکٹرز ان ممکنہ خطرات کو بھی پیش نظر رکھ کر ادویات دے رہے ہیں جو ہوائی سفر کے دوران ممکنہ طورپر پیش آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ادویات بھی ردوبدل کے ساتھ استعمال کی جارہی ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کے لئے پہلے لندن پھر امریکا جائیں گے، نواز شریف کےعلاج کے لئے امریکا میں بھی ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا جائے گا، امریکا میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تشخیص کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…