ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

”بیٹا! مجھے آپ کی فکر لاحق ہے، میں اپنی بیماری بھول کر آپ کے لیے زیادہ پریشان ہوں“نواز شریف کی اپنے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر سے گفتگو

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) ”بیٹا! مجھے آپ کی فکر لاحق ہے، میں اپنی بیماری بھول کر آپ کے لیے زیادہ پریشان ہوں“۔ یہ جملے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران ادا کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی بات چیت صدر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم رفاقت ڈوگر نے اپنے موبائل فون پر کرائی۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق کپٹن (ر) محمد صفدر نے موبائل فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

” آپ! پریشان نہ ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں“۔ سابق وزیراعظم نے فون پراستفسارکیا کہ ”پولیس والوں نے آپ کے ساتھ زیادتی تو نہیں کی“؟ انہوں نے اپنے داماد کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ”پریشان نہ ہونا اور حوصلہ نہ ہارنا“۔کیپٹن (ر) محمد صفدر نے جواب میں کہا کہ ”میرے حوصلے بلند ہیں ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا“۔ انہوں نے پی ایم ایل (ن) کے قائد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے“۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…