بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نےکراچی پہنچ کر سندھ حکومت کی کلاس لے لی ،کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوئے ہیں ۔کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے لیکن عوامی فلاح و بہبودکو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق اپنے وسائل کے مطابق شہرکے مسائل کے حل میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو گورنر ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجودتھے ۔ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مسائل سے آگاہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔وفاقی حکومت کو کراچی میں پانی ، ٹرانسپورٹ، ویسٹ مینجمنٹ اور عوام کو درپیش دیگر مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں کراچی کی عوام اور کراچی کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے لیکن عوامی فلاح و بہبودکو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق اپنے وسائل کے مطابق کراچی کے مسائل کے حل میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ بلدیاتی نظام کراچی کے مسائل کا حل نکالنے میں معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو تاریخ کا سب سے بڑا معاشی خسارہ ورثے میں ملا لیکن اب ملک کی معاشی صورتحال بہت حد تک بہتر ہوچکی ہے۔صوبہ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوئے۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزرا کو ہدایت کی کہ وہ کراچی کے ممبران اسمبلی سے رابطے مزید بڑھائیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے ممبران سندھ اسمبلی کو کراچی میں جاری اور زیر غور وفاقی منصوبوں پر بریفنگ دی۔گورنر سندھ نے وفاق کی جانب سے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ کے فور منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے گا ۔قبل ازیں وزیرعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔ان کے ہمراہ ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجودتھے۔کراچی آمد کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال ،وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…