کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں ؟ پی ٹی آئی حکومت کارکردگی دکھاتی تو ہم بھی اس کی حمایت کرتے،اسحاق ڈار پھٹ پڑے

  پیر‬‮ 14 اکتوبر‬‮ 2019  |  11:27

لندن(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،شہباز شریف سیاست چھوڑ سکتے ہیں بھائی کو نہیں،شہباز شریف کے بارے میں جان بوجھ کر غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں،حکومت کی پالیسیوں کے باعث آٹو موبائل انڈسٹری بند ہورہی ہے شرح نمو میں بھی نمایاں کمی آرہی ہے ۔کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں ؟ پی ٹی آئی حکومت کارکردگیدکھاتی تو ہم بھی اس کی حمایت کرتے ۔اسحاق ڈار نے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران


خان کہتے تھے کہ سائیکل پر دفتر جایا کروں گا لیکن وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ جو زیرو ہونا چاہئے تھا وہ اٹھارہ فیصد زیادہ کردیا گیا پھر ہم بہت ڈھٹائی کے ساتھ کہتے ہیں کہ جو یو ٹرن نہیں لے سکتا وہ لیڈر ہی نہیں ہوسکتا ۔انھوں نے کہاکہ اس طرح ملک نہیں چلتے جو اپنے وعدے پر عمل نہیں کرتا وہ لیڈر نہیں ہوسکتا ۔

موضوعات:

loading...