اتوار‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب اور امریکہ، امریکی صدر ٹرمپ سے دو ملاقاتیں ہوں گی،تفصیلات جاری

datetime 14  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان 19 ستمبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے، مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور دیگر کابینہ اراکین وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع نے بتایاکہ ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔ذرائع  کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب سے ڈائریکٹ نیویارک روانہ ہوں گے، وزیراعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع  کے مطابق وزیراعظم سائیڈ لائن پر اہم عالمی رہنماؤں

سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان 2 ملاقاتیں طے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ایک ملاقات لنچ جبکہ دوسری ہائی ٹی پر ہوگی۔ ذرائع  کے مطابق وزیراعظم امریکی صدر عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع  کے مطابق وزیراعظم کی تقریر کے مسودے کی تیاری شروع کردی گئی، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بلیک آؤٹ کا خاتمہ وزیراعظم کی تقریر کا اہم متن ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…