پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال میں وفاقی وزارتوں میں 15 ہزار 673 ارب کی بے ضابطگیاں،کیسے کیسے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا؟آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

14  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)آڈیٹر جنرل پاکستان نے 40 وفاقی محکموں کی گزشتہ مالی سال کی آڈٹ رپورٹ پارلیمنٹ کو بھجو ا دی ہے جس میں 51 کیسز میں 14 ہزار 562 ارب  کی کمزور مالی انتظامات کی نشاندہی کی گئی۔رپورٹ میں 292 ارب 97 کروڑ  مالیت کے کیسوں میں قوانین کی خلاف ورزی اور بے ضابطگیوں جب کہ 26 ہزار 331 کیسوں میں اکاؤنٹنگ کی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ۔ رپورٹ میں ایک لاکھ 85 ہزار 885 روپے مالیت

کے کیسوں میں وصولیوں، زیادہ ادائیگیوں اور بے قاعدگیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق آڈٹ کی نشاندہی پر 4 ارب 90کروڑکی وصولیاں کی گئیں جب کہ 4 کیسز میں ایک ارب  کے استعمال کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں دیگر 11 کیسز میں 86 کروڑ 20 لاکھ  مالیت کی چوری، فراڈ اور بدعنوانیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ۔237 کیسوں میں 29کروڑ 1 لاکھ کی خلاف ضابطہ ادائیگیوں کی نشاندہی بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…