پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس،اپوزیشن کا شدید ہنگامہ،ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں،حکومتی ارکان بھی میدان میں کود پڑے،صدر و وزیراعظم کا معنی خیز ردعمل

12  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کر نے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے دور ان شدید احتجاج کرتے ہوئے زیر حراست ارکان کی تصاویر اور پلے کارڈز کے ساتھ اسپیکر روسٹرم کا گھیراؤ کرلیا اور ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں جبکہ اپوزیشن کے احتجاج کے دور ان حکومتی اراکین نے وزیر اعظم کے گرد حصار بنا لیا اور اپوزیشن کا مقابلہ کر نے کیلئے کئی حکومتی ارکان بھی میدان میں کود پڑے،

صد ر کے خطاب کے دور ان آغا رفیع اللہ اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ بھی ہوئی، اسپیکر روسٹرم کا گھیراؤ اور اپوزیشن ارکان کی شدید نعرے بازی کے باوجود صدر مملکت نے اپنا خطاب جاری رکھا اور مسکراتے رہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے صدرمملکت کا استقبال کیا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں پہنچے تو حکومتی ارکان نے ڈیسک بجاکر ان کا استقبال کیا۔ اجلاس کے دور ان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے آصف زرداری کی تصویر نشست پر رکھ دی اس دور ان (ن)لیگ کے ارکان شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا ء اللہ اور سعد رفیق کی تصاویر ان کی نشستوں پر رکھ دیں۔اجلاس کے دور ان اسپیکر کی جانب سے صدر مملکت کو خطاب کی دعوت دی گئی تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نکتہ اعتراض پر بات کرنے کیلئے اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے۔ اس دور ان اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی شروع کر دی گئی۔اپوزیشن ارکان پلے کارڈ اٹھاکر اپنی نشستوں سے اٹھ کر ”گو نیازی گو نیازی کے نعرے“لگا رہے تھے۔ اپوزیشن ارکان زیر حراست ارکان کی تصاویر اور پلے کارڈز کے ساتھ اسپیکر روسٹرم کا گھیراؤکرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی وزراء اور حکومتی ارکان نے وزیر اعظم کے گرد حصار بنالیا،صدر مملکت کے خطاب آغا رفیع اللہ اور حکومت ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

اپوزیشن کی جانب سے غنڈہ گردی کی سرکار نہیں چلے گی کے نعرے بازی کی گئی،اس موقع پر اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی ارکان بھی میدان میں آگئے،حکومتی ارکان ایوان میں اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔مشترکہ اجلاس کے دوران صدر عارف علوی اپوزیشن کے احتجاج کو انجوائے کرتے ہوئے اسپیکر روسٹرم کا مستقل گھیراؤ اور نعرے بازی کے باوجود صدر اپنے خطاب کے دوران ہنستے رہے۔ اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود صدر اپنی تقریر پرامپٹر پر دیکھ کر خطاب کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…