مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،سربراہ اسلامی فوجی اتحاد راحیل شریف نے بھی خاموشی توڑ دی، بڑا مطالبہ کردیا

11  ستمبر‬‮  2019

ریاض( آن لائن ) اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کے لیے عالمی برادری فوری اقدامات کرے۔اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر راحیل شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،

نریندر مودی کی سربراہی میں ہندوستانی فاشسٹ حکومت نے تمام حدیں پار کردی ہیں۔راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ عزت کے ساتھ کرسکتی ہے، جنگ ستمبر کے دوران مسلح افواج کا قومی جذبہ اور بہادری بے مثال تھا، تمام شہدا کو مادر وطن کے لئے اپنی جانیں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔راحیل شریف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، بہادر مسلح افواج اور کشمیر کے مقصد کے لئے پاکستانی عوام کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…