حکومت نے نیب کے قوانین میں تبدیلی کا اعلان کر دیا لیکن نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے حکومت کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے،یہ کیسے ممکن ہوگا؟کیا اپوزیشن ساتھ دے گی؟مریم نواز،حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں اضافے کب تک جاری رہیں گے؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

21  اگست‬‮  2019

اعلان کر دیا لیکن نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے حکومت کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے،یہ کیسے ممکن ہوگا؟کیا اپوزیشن ساتھ دے گی؟مریم نواز،حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں اضافے کب تک جاری رہیں گے؟

حکومت نے آج نیب کے قوانین میں تبدیلی کا اعلان کر دیا‘ وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس میں تجاویز بتائیں، یہ تجاویز اچھی ہیں‘ اپوزیشن بھی چند ماہ سے نیب قوانین میں تبدیلی کا عندیہ دیتی آ رہی ہے‘  ملک کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت یہ تک کہتی رہی ہمیں اٹھارہویں ترمیم میں نیب کا پورا ادارہ ختم کرنے کا موقع ملا تھا مگر ہم نے اس موقع کا فائدہ نہ اٹھا کر غلطی کی‘ یہ آج بھی اپنی غلطی پر نادم ہیں اور نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے حکومت سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہیں، بہر حال درآید درست آید‘ ریاست اگر واقعی ملک چلانا چاہتی ہے‘ یہ اگر اکانومی کو بہتر بنانا چاہتی ہے اور یہ بیورو کریسی کو پورے جذبے کے ساتھ کام کرتے دیکھنا چاہتی ہے تو پھر اسے نیب کے قوانین میں تبدیلی کرنا پڑے گی‘ ہم آصف علی زرداری کی باتوں سے لاکھ اختلاف کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے یہ درست کہا تھا نیب اور اکانومی اکٹھی نہیں چل سکتی لیکن سوال یہ ہے نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے حکومت کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے اور اس کے لیے اسے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا‘ کیا حکومت اپنا دل اتنا بڑا کر لے گی اور آج نیب لاہور نے مریم نواز‘ حمزہ شہباز اوریوسف عباس کو نیب کورٹ میں پیش کیا‘ عدالت نے ریمانڈ میں مزید14 دن کا اضافہ کر دیا‘ یہ اضافے کب تک جاری رہیں گے؟

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…