وزیراعظم عمران خان کے واشنگٹن میں کامیاب جلسے کے بعد نیویارک میں بھی جلسے کا پلان تیارکرلیاگیا

23  جولائی  2019

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا  واشنگٹن میں کامیاب جلسہ کے انعقاد کے حکومت نے نیویارک میں بھی بڑے جلسے کا پلان بنالیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی جلسہ کریں گے،

اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو زبردست رسپانس دیا ہے۔ نعیم الحق نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی اوورسیز پاکستانیوں سے مخاطب ہونگے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہناہے کہ وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو وائیٹ ہاوس کا دورہ بھی کرایا۔نعیم الحق نے کہا کہ مودی کا صدر ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر میں ثالثی کے لئے پیشکش کرنا امریکی صدر کا بڑا انکشاف ہے،بھارت کے فوری ردعمل پر اب امریکہ کے جواب  کا انتظار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تو مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے،بھارت حیلے بہانے اور عجیب شرائط رکھ رہا ہے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں بھارت ایک قدم اٹھائے ہم دو اٹھائیں گے، پاکستان اور امریکہ کی خواہش  ہیکہ طالبان اشرف غنی کی حکومت سے بات چیت شروع کریں۔نعیم الحق کے مطابق طالبان کی افغان حکومت سے بات چیت شروع ہوگی تو افغانستان میں سول وارکا خاتمہ ہوگا،وزیر اعظم عمران خان بھارت، ایران اور افغانستان سے مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ خطے کی ڈیڑھ ارب آبادی کے لئے ہم تمام ممالک سے بات چیت کے ذریعئے مسائل حل کرینگے۔ ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں استحکام سے خطے میں تجارت کھلے گی اور خوشحالی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…