اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں ،عثمان بزدارکی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر پھٹ پڑے ،کیا کچھ کہہ دیا؟

16  اکتوبر‬‮  2018

کراچی( وائس آف ایشیا) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں ایک حکومتی وڈیرے نے اپنی 12ہزار ایکٹرزمین کوسیراب کرنے کیلئے 16ارب کا ڈیم بنا لیاہے ، صوبوں میں پانی چوری روکنے کیلئے اٹھارویں ترمیم سے بلیک میل نہیں ہونگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کی اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے حکومت میں ہوتے ہوئے ضمنی الیکشن میں کوئی مداخلت نہیں کی ، اس سے یہ

بھی پتہ چلتاہے کہ ہم نے عام انتخابات میں بھی کوئی دھاندلی نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آئیڈیالوجی واضح ہے اور ہمایوں اختر کے ہارنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ نظریاتی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک عمران خان کی سوچ کا تعلق ہے تو وہ ایک لیڈر کی سوچ ہے اور لیڈر کی سوچ اپنی ہوتی ہے ، عمران خان نے اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو آزمایا ہے جس کی ایک مثال کرکٹ میں وسیم اکرم ہیں جو آج پاکستان کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی بہت دھیمی ہے اور میں اس سے مطمئن نہیں ہوں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…