مذہبی جماعتوں کو 46 لاکھ 74 ہزار 545 ووٹ ملے ،سب زیادہ ووٹ کس صوبے سے حاصل کیے ؟حیران کن انکشاف

28  جولائی  2018

اسلام آباد(سی پی پی) عام انتخابات2018ء میں ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کو مجموعی طور پر 46لاکھ 74 ہزار 545ووٹ پڑے ، اعداد و شمار کے مطابق مذہبی جماعتوں کو صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ اٹھارہ لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو اٹھانوے ووٹ ملے ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کئی مذہبی جماعتوں نے حصہ لیا۔

مذہبی جماعتوں نے پاکستان کے تمام صوبوں بشمول اسلام آباد سے مجموعی طور پر چھیالیس لاکھ چوہتر ہزار پانچ سو پینتالیس ووٹ حاصل کئے۔اعداد و شمار کے مطابق مذہبی جماعتوں نے جس صوبے سے سب زیادہ ووٹ حاصل کئے وہ صوبہ پنجاب ہے، پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55سے حلقہ این اے ایک سو پچانوے تک مذہبی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد اٹھارہ لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو اٹھانوے ہے۔پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا نے مذہبی جماعتوں کو سب سے زیادہ ووٹ دئیے، خیبر پختون خواہ میں این اے ایک سے این اے 51 تک مذہبی جماعتوں نے تیرہ لاکھ سینتالیس ہزار تین سو سرسٹھ ووٹ حاصل کئے۔اسی طرح صوبہ سندھ میں این اے ایک سو چھیانوے سے این اے دو سو چھپن تک مذہبی جماعتوں نے گیارہ لاکھ چوبیس ہزار سینتالیس جبکہ بلوچستان میں این اے دو سو ستاون سے دو سو بہتر تک تین لاکھ چار ہزار ایک سو انتیس ووٹ حاصل کئے۔عام انتخابات 2018 میں اسلام آباد کے قومی ا سمبلی کے تین حلقوں این اے باون ، تریپن اور 54 سے مذہبی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں تعداد انتالیس ہزار آٹھ سو چار ہے۔واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جب کہ مسلم لیگ ن دوسرے اور پیپلز پارٹی کا تیسرا نمبر ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…