جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

وفاقی حکومت ختم ہوتے ہی نیب ان ایکشن!چوہدری شجاعت،سعد رفیق ،علیم خان سمیت 25اہم شخصیات کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

datetime 31  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے وفاقی حکومت ختم ہوتے ہی بڑے اقدامات کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے طلبی اور انکوائری سے آگے بڑھ کر کام کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔اس سلسلے میں چند بنیادی فیصلے بھی کر لیے گئے ہیں۔جس کے مطابق ان کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اگر کسی کیس میں کوئی جان نہ ہوئی تو اسے ختم کر دیا جائے گا۔دوسری صورت میں ملزم گرفتار ہوں گے۔

آنے والے چند دنوں میں بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ شروع کر دی جائے گی ۔۔پنجاب کمپنیز سکینڈل کے اہم کرادر بھی سامنے لائے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کوئی بھی ہائی پروفائل سیاست دان یا بیورو کریٹ انکوائری سے جلد باہر نہ آئے تو سمجھیں کہ وہ گرفتار ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق اس بارے میں دوسری اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے کہ نیب نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین، سابق وزیراعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویز الہی،مونس الہی،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،صوبائی وزیر  سلمان رفیق، پیرا گون کے سی ای او ندیم ضیا، تحریک انصاف کے رہنما علیم خان،وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب علی جان،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم شاہ سمیت 25شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔چئیرمین نیب کی باضابطہ منظوری کے بعد نگراں حکومت کی وزارت داخلہ سے ان افراد کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے درخواست کی جائے گی۔نیب حکام کو تشویش ہے کہ ان ہائی پروفائل کیسز میں ملوث سیاستدان اور بیورو کریٹس ملک سے باہر جاسکتے ہیں۔لہذا ان تمام افراد کا نام ای ی ایل میں ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…