پشاور میں خوفناک بم دھماکہ،اہم ترین شخصیت سمیت متعدد افراد نشانہ بن گئے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

23  فروری‬‮  2018

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی گاڑی کے قریب دھماکہ کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ یکہ توت کی حدود دیر کالونی میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل خان کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں محمد شکیل، ان کا ڈرائیور اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم محمد شکیل اور ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہیں جب کہ دھماکے سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا جس کی شناخت 29 سالہ لطیف کے نام سے ہوئی ہے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکا خیزمواد قریب کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو دھماکے کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے تاہم موٹرسائیکل کا انجن اور چیسز نمبر حاصل کرلیا گیا ہے جس کی روشنی میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی گاڑی کے قریب دھماکہ کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ یکہ توت کی حدود دیر کالونی میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل خان کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں محمد شکیل، ان کا ڈرائیور اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…