اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے حمزہ شہباز کے ’’ارادے‘‘ بھانپ لیے، انتہائی قدم اُٹھا لیا، اہم ترین فیصلہ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ آج کل سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں دو الگ الگ اجلاس ہوئے۔
ایک اجلاس میں میاں نوازشریف کی آئندہ سیاست کے حوالے سے امور زیر غور لائے گئے جب کہ دوسرے اجلاس میں نوازشریف کی خالی ہونے والی نشست این اے 120 کا الیکشن لڑنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کے آئندہ دوروں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں حمزہ شہباز کی الیکشن لڑوانے والی ٹیم کی بجائے نئی حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ این اے 120 کی انتخابی مہم کے کنونیئر صدر لاہور پرویز ملک ہوں گے اور ان کی معاونت وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احمد حسان ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ جب پرویز ملک کو این اے 120 کے ضمنی الیکشن کا کنونیئر بنانے کی تجویز سامنے آنے پر پرویز ملک نے کہا کہ حمزہ شہباز ضمنی انتخابات لڑواتے رہے ہیں لہٰذا انہیں ہی یہ ذمہ داری سونپی جائے مگر حمزہ شہباز نے کہا کہ پرویز ملک لاہور کے صدر ہیں، ان کا انتخاب بالکل درست ہے۔ اس طرح پرویز ملک کے انتخابی مہم کے کنونیئر ہونے کا فیصلہ ہو گیا۔