’’بریکنگ نیوز پاکستان کا اہم شہر خوفناک دھماکہ سے لرز اٹھا،11افراد جاں بحق ،100سے زائد زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

31  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگرد ایک بار پھر وار گئے، پارا چنار شہر کے وسط میں امام بارگاہ کے دروازے پر دھماکہ11افراد جاں بحق،100سےزائد زخمی، علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا، امدادی کارروائیاں جاری ،زخمی ہسپتال منتقل، علاقے کے

تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔ تفصیلات کے مطابق پارا چنار شہر کے وسط میں واقع امام بارگاہ کے دروازے پرخوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں11افراد جاں بحق،100سےزائد زخمی ہو گئے ہیں ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دھماکے کے باعث اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیٹیکل  انتظامیہ نے علاقے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہےجبکہ شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کیلئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز علاقے میں روانہ کر دئیے گئے ہیں۔علاقے سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں آنے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز 5کلومیٹر دور تک سنی گئی جبکہ دھماکہ کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہےاور متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پارا چنار میں دہشتگردی واقعات اور بم دھماکوں میں کافی جانی و مالی نقصان ہو چکا ہےجبکہ پارا چنار شہر کی سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا تھا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…