لاہور دھماکہ،آرمی چیف نے پنجاب میں آپریشن کا حکم دیدیا،آغاز کہاں سے ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

14  فروری‬‮  2017

لاہور ( آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیز اور جنوبی پنجاب میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہآرمی چیف نے کہاکہ آپریشن سے قبل پنجاب حکومت کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ منگل کو یہاں کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں کور کمانڈر لاہور ، ڈی جی رینجرز پنجاب اور حساس اداروں کے سربراہوں اور جی او سی 10 ڈویژن نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء کو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سانحہ لاہور پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ کومبنگ آپریشن کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائے گا ۔ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن سے پہلے پنجاب حکومت کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ آپریشن میں آرمی حساس اداروں کی مکمل معاونت کرے گی ۔ دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیپٹن (ر) احمد مبین کی رہائشگاہ کا دورہ بھی کیا اور احمد مبین کی شہادت پر اہلخانہ سے تعزیت کی جبکہ وہ سول سروسز ہسپتال بھی گئے اور وہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کوکیفر کردارتک پہنچایا جائے گا

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…