اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی نیوی کے 4جہاز کراچی کی کی بندرگاہ پہنچ گئے ہیں جوپاکستان نیوی کے ساتھ ملاقات اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایرانی نیوی کے چاربحری جہازکراچی بندرگاہ پہنچ گئے ہیں جو پاکستان نیوی کے ہم منصب افسران سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اہم پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی نیوی کے جہاز وں کے پاکستان کی بندر گاہوں پر پہنچتے ہی پاکستان نیوی کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ترجمان نیوی کے مطابق 3روزہ دورے پرآئے ایرانی بحری جہازوں کے آفیسرز اورسیلرزپاکستان نیوی کے ہم منصبوں سےپیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔اس کے علاوہ تربیتی مشقیں اورکھیلوں کےمقابلے بھی دورے کا حصہ ہیں۔حکام کے مطابق ایرانی بحریہ کا دورہ خطے میں امن و امان کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں اور مشترکہ فوجیں مشقیں دونوں ملکوں کیلئے سود مند ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے مشقوں کا دورہ کیا اور کورکمانڈر پشاور نے مشقوں میں شریک اہلکاروں سے بات چیت کی اور ان کے بلند حوصلوں کی تعریف کی،پاک ،روس فوجی مشقیں 10اکتوبر کو اختتام پذیر ہونگی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ ایران کی یہ مشقیں بھارت کو بے چینی میں مبتلا کر رہاہے
رو س اور چین کے بعد ایک اور بڑے ملک کی فوجیں پاکستان پہنچ گئیں ۔۔۔ !بھارتی حکام پر سکتہ طاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)
-
راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ملیحہ سحر کا اپنے شوہر پر جسمانی و نفسیاتی تشدد کا ا...
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
جنوبی امریکی ملک نے شہریت کی مشروط پیشکش کر دی
-
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی
-
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب، اہم معاہدے کا ڈرافٹ تیار
-
علی امین گنڈا پورلانگ مارچ چھوڑ کر کیوں چلے گئے ؟ وجہ سامنے آ گئی
-
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ ہے؟کیپٹن (ر)صفدر نے بتا دیا
-
پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوگیا، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
برمودا سے مریض سمیت 6 افراد کو لیکر بوسٹن جانیوالا طیارہ لاپتہ ہوگیا
-
عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، لیکن کیا ہو سکتا ہے؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی
-
اسلام آباد: نواب آف بہاولپور کے گھر چوری کی بڑی واردات
-
اسلام آباد، راولپنڈی کے کن علاقوں میں بجلی کئی گھنٹے غائب رہے گی؟ تفصیل سامنے آ گئی



















































