بھارتی پہلوانوں کا انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کرنے کا پلان

1  جون‬‮  2023

نئی دہلی ( این این آئی) احتجاج کرنے والے بھارتی ایلیٹ پہلوانوں نے انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کرنے کا پلان بنا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ جب پہلوانوں کی جانب سے مظاہرے کی اجازت مانگی جائے گی

تو انہیں کوئی اور جگہ تجویز کی جائے گی۔دوسری جانب ریسلنگ کی عالمی باڈی یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے ریسلرز کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا، عالمی ریسلنگ باڈی نے ریسلرز کی گرفتاری پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔عالمی باڈی نے فیڈریشن کے صدر کے خلاف تحقیقات کو سامنے نہ لانے پر بھی تنقید کی ہے۔یو ڈبلیو ڈبلیو نے کہا ہے کہ 45روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو انڈین ریسلنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا جائے گا، ریسلرز کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اور انہیں حراست میں رکھنا قابل مذمت ہے، الزامات کی مکمل تحقیقات کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریسلرز نے بات چیت کر کے معاملات حل کرنے کے لیے 5روز کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔بھارت کے ایلیٹ ریسلرز نے فیڈریشن کے چیف برج بھوشن شرن پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے اور وہ 5ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابقچند روز قبل بھارت کی پارلیمنٹ بلڈنگ کی طرف جانے پر پولیس نے پہلوانوں پر بدترین تشدد کیا اور انہیں حراست میں لیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…