امریکا کے ویزا پالیسی کے اعلان پر بنگلادیش کا بیان سامنے آگیا

  جمعرات‬‮ 25 مئی‬‮‬‮ 2023  |  16:02

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے وزیر خارجہ کا بنگلادیش میں آزاد اور شفاف انتخابات کے لیے نئی ویزا پالیسی کے اعلان پر بنگلادیشی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ انتخابات میں غیرقانونی عمل یا مداخلت روکنے کے لیے اقدامات کریں گے، بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں انتخابی عمل ہوگا۔بنگلادیش کے لیے امریکا کی نئی ویزا پالیسی پر ملک کی اپوزیشن جماعت نے بھی ردعمل دیا ہے۔اپوزیشن کا کہنا تھا کہ دنیا کو یقین ہے حسینہ واجد حکومت کے تحت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ممکن نہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں آئندہ انتخابات جنوری 2024 میں شیڈول ہیں۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ نئی پالیسی سے بنگلادیش میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے والوں پر ویزا پابندی لگ سکے گی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎